12 دسمبر 2011 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی عدلیہ کی انسانی حقوق کمیٹی کے سربراہ محمد جواد لاریجانی نے علاقے میں ایرانی اثرو نفوذ کو امریکہ کے خوف و ہراس کا سبب قرار دیا ہے۔

ابنا: محمد جواد لاریجانی نے پیرکے روزعلاقائی معاملات میں ایران کے اہم اور مؤثر کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے وسیع اثر و نفوذ نے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ علاقائی تغیرات میں ایران کے اثرو نفوذ کے سبب امریکہ اور اس کے اتحادی یک طرفہ پابندیاں عائد کرکے اور ایران میں انسانی حقوق کے سلسلے میں بے بنیاد الزامات لگاکر نیز ایٹمی سائنس دانوں پر حملے کرکے ایران سے مقابلہ کرر ہے ہیں۔

محمد جواد لاریجانی نے اسلامی جمہوریہ ایران کے تہنا ہونے پر مبنی مغرب کے دعووں کو مسترد کردیا اور کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کو آج علاقے میں ایک اچھا مقام حاصل ہے اور علاقے میں رونما ہونے والے انقلابات سے ثابت ہوا ہے کہ ان انقلابات میں شامل لوگوں نے ایران کے اسلامی انقلاب کو اپنے لئے نمونۂ عمل قراردیا ہے۔........

/169